متعلقہ سوالات
صرف
1
مَغْلُوبٌ اور مُدَّکِرٍ کی صرفی تحقیق بیان کریں ؟
22 جنوری، 2025Abeera
جواب دہندہ
مغلوب صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
مدکر صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
اصل میں مذتکر تھا مندرجہ ذیل قاعدے کے تحت مزید تبدیلی واقع ہوئی
قاعدہ
اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا فاء کلمہ دال، ذال يا زاء ہو توتائے "اِفْتِعَالٌ" کو دال سے بدل دیناواجب ہے پھر اگر فاء کلمہ دال ہو تو دال کا دال میں ادغام کرنا واجب ہے اور ذال ہو تو تین صورتیں جائز ہیں
ذال کی پہلی صورت
دال کو ذال سے بدلکر ادغام کر دیں
ذال کی دوسری صورت
ذال کو دال سے بدلکر ادغام کر دیں
ذال کی تیسری صورت
بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں