متعلقہ سوالات
صرف
1
مفعول بہ کی پہچان کیاہے
15 اپریل، 2025Sultan Ahmad
جواب دہندہ
مفعول بہ وہ اسم ہوتا ہے جس پر فعل واقع ہو
اب اس کی پہچان سمجھنے کے لیے یہ طریقے دیکھیں
پہلے فعل کی تعیین کریں کہ متعدی ہے یا لازم یعنی وہ فعل ایسا ہے کہ جس کا اثر فاعل کے علاوہ کسی دوسری چیز پر ہو سکتا ہے یا نہیں
اگر فعل کا اثر فاعل کرنے والے کے علاوہ کسی دوسری چیز پر ہو سکتا ہے تو وہ فعل متعدی ہوگا اور اس کا مفعول بہ آئے گا
مفعول بہ کیسے تلاش کریں ؟
اب فعل متعدی کا اثر دیکھیں کس چیز پر ہو رہا ہے جیسے ضرب زید بکرا ہمارے پاس عبارت ہے تو ترجمہ میں دیکھیں مارنے والا کون ہے ؟ اور اس نے یہ کام یا فعل کس پر کیا ہے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مارنے والا زید ہے اور اس نے بکر کو مارا ہے تو بکر مفعول بہ ہوا کیوں کہ یہ کام اس پر ہوا ہے
اس کی دیگر مثالیں بھی دیکھیں
شرب بکر لبنا نے دودھ پیا
لقیت زیدا میں زید سے ملا
اس طرح دیگر عبارت میں موجود امثلہ پر مشو کرنے سے مزید یہ بات واضح ہو جائے گی