متعلقہ سوالات
صرف
1
مُفِیْقًا کی صرفی تحقیق اور اس کے حروف اصلی کیا ہیں کونسا قاعدہ لگا
16 جنوری، 2025Faiza Kousar
جواب دہندہ
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال
مادہ: ف و ق بمعنی اصل حالت پر آنا
اصل میں مُفْوِق تھا اجوف کا قاعدہ نمبر دو
واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے
واؤ کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے اس واو کو یاء سے بدل دیا
قاعدہ
واؤ ساکن ماقبل مکسور کو (ی) سے بدلنا واجب ہے (بشرطیکہ ، باب "اِفْتِعَالٌ" کا فاء کلمہ نہ ہو، اور نہ مدغم ہو)
تو مفیقا ہو گیا