متعلقہ سوالات
نحو
1
(مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلْیُصَلِّ عَلَیَّ ) اس حدیث کی ترکیب بتا دیں. جزاک اللہ خیرا
23 جولائی، 2025Dr Eirsa Farheen
جواب دہندہ
من شرطیہ مبتدا
ذکرت فعل تاء ضمیر اس کا نائب الفاعل
عند مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی مفعول فیہ
فعل نائب الفاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط
ف جزائیہ
لیصل فعل ھو ضمیر اس کا فاعل علی جار یاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو
فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوکر جزاء
شرط و جزاء ملکر من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ