متعلقہ سوالات
نحو
1
موصوف کی صفت اور صفت کی موصوف کی طرف عدم اضافت کی وجہ
15 اکتوبر، 2025ابوبکر طاھر
جواب دہندہ
بصرہ کے علماء کے نزدیک اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت جائز نہیں ہے
ان کی دلیل یہ ہے کہ معنی میں دونوں برابر ہیں تو اضافت الشیئ الی نفسہ لازم آئے گا اور یہ جائز نہیں ہے
جبکہ کوفہ کے علماء کے نزدیک یہ جائز ہے کہ اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت ہو
کوفہ کے علماء کا موقف درست ہے کہ توجیہات و تاویلات سے خالی علماء بصرہ کا موقف بلاوجہ کی تاویلات پر مبنی ہے