متعلقہ سوالات
نحو
1
نحو کا اجراء کیسے کریں
29 اپریل، 2024Mobile Acounts
جواب دہندہ
I
"نحوی اجراء کرنے کا طریقہ"
"از قلم: ابو المتبسِّم ایاز"
1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟
2۔ اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟
3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟
4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟
اس کا اعراب کیا ہے؟
5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟
6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟
سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟
7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟
8۔ اگر مؤنث ہے تو مؤنث کی کونسی قسم ہے ؟
9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟
10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟
11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟
13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟
13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟
14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟
15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟
16۔ لفظی ہے تقدیری ؟
17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟
اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟
18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟
19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟
20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟
21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟
21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟