متعلقہ سوالات
صرف
1
نم اور سل کی تعلیل وصیغوی تحقیق کیا ہے جزاکم اللہ خیرا کثیرا
13 نومبر، 2024Muslim
جواب دہندہ
نُم صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
اصل میں أُنْوُم تھا
واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا اس کی حرکت نون کو دے دی تو واؤ اور میم دو ساکن جمع ہوئے واؤ کو حذف کیا تو أُنُم ہوگیا اب امر کا پہلا کلمہ متحرک تھا تو ھمزہ وصلیہ کی ضرورت نا رہی تو اسے بھی حذف کیا تو نُم بچ گیا
سل صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح
اصل میں أِسئَل تھا
قاعدہ
ہمزہ متحرکہ ہو اور اس کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ہمزہ کی حرکت ماقبل کو دے کر اسے حذف کرنا جائز ہے
اس قاعدے کے تحت ہمزہ کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کے ہمزہ کو حذف کیا پھر امر کا پہلا حرف ساکن ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ کو حذف کیا تو سَل بچ گیا