صرف
1
نور الیضاح کو کیسے سمجھے کوئی طریقہ بتا دیجیے اس کے اعراب پہچاننے کا
4 مئی، 2025ayesha liaqat
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
نور الایضاح یا کوئی بھی کتاب ہو اس کے سمجھنے کے لیے چند اقدامات کرنے ہوتے ہیں
1 اگلے سبق کی تیاری
اگلے سبق جو استاد نے پڑھانا ہے اس کی تیاری ضرور کریں تاکہ پڑھایا جانے والا سبق آپ کو کچھ نا پہلے سمجھ آ چکا ہو اور جو مقامات آپ کو تیاری کے دوران سمجھ نہ آئے ہوں ان پر توجہ حاصل کر سکیں
2 دہرائی جو سبق کلاس میں پڑھایا گیا ہے اس کی دہرائی اور کسی طالب علم کے ساتھ تکرار لازمی کریں کہ اس سے سبق پختہ ہوتا ہے اور مزید سمجھ بھی آ جاتا ہے
3 جو مقامات حل نا ہو رہے ہوں ان مقامات کے لئے اسی موضوع کی دیگر کتب سے استفادہ کریں سب سے پہلے دستیاب شروحات سے سمجھیں ورنہ دیگر فقہی کتب سے اس مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کریں با وجود ان تمام تر کوششوں کے اگر سمجھ نا آئے تو دوبارہ دیگر طلباء یا اساتذہ سے رجوع کریں
اعراب کی پہچان کے لئے ہر ہر لفظ کے جو اعراب پڑھے گئے ہیں یا آپ پڑھ رہے ہیں انکو سمجھیں ان کی وجہ پر توجہ دیں اگر کہیں پھر بھی دل مطمئن نا ہو سکے تو اپنے ساتھی سے مدد لیں یا پھر اساتذہ سے مدد حاصل کریں
ان شاء اللہ اس طریقے سے جس کتاب کو بھی پڑھیں گے
وہ کتاب پختہ بھی ہوگی اور امتحان میں بہترین نتائج بھی حاصل ہوں گے