نحو
1
والمرٔۃ اسوۃللغرماءفی مہرھا۔کی ترکیب اور اسوۃ کی صرفی و لغوی تحقیق کریں
10 اگست، 2025اسداللہ غالب اسداللہ غالب
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
المرءۃ مبتدا
اسوۃ موصوف
ل جار الغرماء مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل
اور فی جار مہرھا مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو پہلے والے ثابتۃ کے متعلق
اسم فاعل اپنے فاعل ظرف مستقر اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر اسوۃ کی صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر خبر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اسوۃ اسم جامد ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص واوی
معنی : مثل مانند نمونہ