متعلقہ سوالات
نحو
1
يَتّجِهُون کی اصل کیا ہے؟
26 مئی، 2025Owais Qadri
جواب دہندہ
یتجھون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب افتعال
اصل میں یوتجہون تھا
قاعدہ
وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو)
اس قاعدے کے تحت واو ہو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا تو یتجھون ہو گیا