متعلقہ سوالات
نحو
1
کسی صیغے کی درست صرفی تحقیق اور درست باب معلوم کرنے کا مفصل طریقہ مرحمت فرمائیں
4 نومبر، 2025Iman Taseer
جواب دہندہ

صیغے کی صرفی تحقیق کا طریقہ
1. صیغے کی پہچان: دیکھیں کہ لفظ ماضی ہے، مضارع، امر، نہی، اسمِ فاعل، اسمِ مفعول، مصدر وغیرہ؛ معروف ہے یا مجہول؛ اور کون سا صیغہ ہے (واحد مذکر غائب وغیرہ)۔ علامات: مضارع کے شروع میں أ، ن، ی، ت (انیت)، اسمِ فاعل مجرد میں فَاعِل، اسمِ مفعول میں مَفْعُول۔
2. زائد حروف الگ کریں: "سألتمونيها" کے حروف میں سے جو حرف زائد ہو (وزن اور باب کی پہچان سے) اسے ہٹا دیں۔ جو باقی رہیں وہ اصلی ہیں۔ تین ہوں تو ثلاثی، چار ہوں تو رباعی۔
3. مجرد یا مزید فیہ:
زائد حروف نہ ہوں ۔ مجرد۔
زائد حروف ہوں ۔ مزید فیہ، اور باب زائد حروف کی ترتیب سے معلوم ہوتا ہے