متعلقہ سوالات
صرف
1
کلمہ کا وزن کرنے کامکمل طریقہ
7 مئی، 2024Muhammad Abdullah Razvi
جواب دہندہ
I
کسی کلمہ کے حروف اصلیہ و زائدہ کی پہچان کا طریقہ
اس کی پہچان کے لیے سب سے پہلے اس کلمہ کا وزن معلوم کرنا ضروری ہے۔ صرفیوں نے کلمہ کا وزن کرنے کے لئے بطور میزان تین حروف کا انتخاب کیا ہے ف ع اورل، لہذا ہر کلمہ کے وزن میں ہمیشہ ف يا ع اور ایک یا دو یا تین ل ضرور ہوں گے۔ وزن معلوم کرنے کے بعد جو حروف ف، ع اور ایک یا دو یا تین لام کی جگہ پر واقع ہوں گے وہ حروف اصلیہ اور جو ان کے علاوہ ہوں گے وہ حروف ز ائدہ کہلائیں گے
موزون میں جوصرف وزن کے فاء کے مقابلے میں آئے اسے فاء کلمہ، جو عین کے مقابلے میں آئے اسے عیں کلمہ اور جو لام کے مقابلے میں آئے اسے لام کلمہ کہا جاتا ہے۔