نحو
1
کلمہ کی تین قسمیں ہیں اس پر کیا دلیل ہے؟
25 مئی، 2025Md Sahil imam محمد ساحل امام 
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
اس کے مختلف جوابات جو میرے ذہن میں موجود ہیں میں عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں:
1۔ نحو کے معتمد و مستند متون میں مذکور ہونا ہی کلمہ کی 3 قسموں میں انحصار کے لیے کافی ہے۔
2۔ نحو کی مشہور کتاب کافیہ کے متن کی ابتدا میں کلمہ کی اقسام کی وجہ حصر مذکور ہے، وہ بھی اس کے تین اقسام میں منحصر ہونے کی ایک دلیل ہے۔
3۔ امام سیوطی کا رسالہ ہے "الأخبار المروية في سبب وضع العربية" اس کا ترجمہ ہماری ایپلیکیشن میں بھی موجود ہے، بنام "عربی گرامر کی تاریخ اور اس کی ایجاد کے اسباب" اس ترجمہ شدہ کتاب کے صفحہ نمبر 27 پر موجود ہے کہ حضرت علی سے کلمہ کی یہی تین اقسام مذکور ہیں۔
آپ کی آسانی کے لیے نیچے تصویر کے والے حصے میں اسکرین شارٹ بھی ایڈ کر دیا گیا ہے وہاں سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔