نحو
1
کنایہ اور قرآن منصرف ہے یا غیر منصرف ہے اگر غیر منصرف ہے تو سبب کیا ہے
13 دسمبر، 2025شازیہ مرید
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
کنایۃ اور قرآن
اگر یہ دونوں لفظ بطور علم استعمال ہوں تو غیر منصرف ہوں گے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ کنایۃ میں گول موجود ہے جو کہ تانیث کے لئے ہوتی ہے اور اس کے ساتھ علم ہونا شرط ہے اسباب منع صرف میں سے دو سبب پائے جانے کی وجہ سے غیر منصرف ہوگا لیکن لفظ کنایہ بطور علم استعمال نہیں ہوتا تو منصرف ہوگا
لفظ قرآن یہ بھی اگر علم ہو تو الف نون زائدتان کی وجہ سے غیر منصرف ہوگا
اگر علم نہیں تو غیر منصرف نہیں ہوگا