متعلقہ سوالات
نحو
1
کنت انت الرقیب علیھم نحوی ترکیب
24 ستمبر، 2024Binat e yaqoob Madina
جواب دہندہ
کنت فعل ناقص تاء ضمیر مرفوع متصل اس کا اسم
انت کے یہاں دو اعراب ممکنہ طور پر ہو سکتے ہیں
اول تو اس کو کنت کی تاء ضمیر سے تاکید بنا دیں تو مؤکد تاکید ملکر فعل ناقص کا اسم ہوں گے
دوئم : اس کو ضمیر فصل کہہ کر چھوڑ دیں بعض نحوی حضرات ضمیر فصل کے لئے کسی طرح کا اعراب نہیں مانتے بلکہ وہ حرف کی طرح ہوتا ہے
الرقیب صفت مشبہ ھو ضمیر فاعل
علی جار ھم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو صفت مشبہ اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم وخبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ