متعلقہ سوالات
صرف
1
گردانوں کو یاد کرنے کے مختلف طریقے بتا دیں پلیز
6 نومبر، 2024Hamzailyas Ilyas
جواب دہندہ
فارسی کی ایک کہاوت ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ
نحو کے لئے بادشاہ کا دماغ اور صرف کے لئے کتے کی زبان ہونی چاہئے
اس کا مطلب یہ ہے کہ نحو پڑھنے کے لئے دماغ حاضر رہے اور چیزیں سمجھ آنی چاہیئیں
اس کے بر عکس صرف کے لئے دماغ کی کم اور زبان کی زیادہ حاجت ہوتی ہے
گردانیں یاد کرنے کے لئے
مختلف طریقے ہو سکتے ہیں
اور یہ دماغی قوت کے لحاظ سے ہیں
ذہین طالب علم دو چار بار پڑھنے سے یاد کر لیتا ہے اور کند ذہن بار بار پڑھنے سے یاد کر پاتا ہے
گردان یاد کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ بار بار پڑھی جائے یہاں تک کہ زبان پر پانی کی طرح رواں ہو جائے
ایک گردان بھی اگر ایسے یاد ہوگئی تو پھر مسئلہ نہیں ہوگا