متعلقہ سوالات
نحو
1
ھل کے ذریعے سوال کب کیا جاتا ہے اور ماذا کے ذریعے سوال کب کیا جاتا ہے؟؟؟
26 ستمبر، 2024Hafsa Imran
جواب دہندہ
ھل کے ذریعے کسی جملے نسبت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کام ہوا یا نہیں اسی وجہ سے اس کا جواب بھی نعم یا لا کے ذریعے دیا جاتا ہے یعنی ہم تب سوال کرتے ہیں جب کسی چیز کے ہونے یا نا ہونے کا علم نا ہو
جیسے ھل زید فی الدار کیا زید گھر میں ہے تو جواب ہم دیں گے کہ ہے یا نہیں
پوچھنے والا گویا جانتا ہی نہیں تھا کہ زید گھر میں ہے یا نہیں
اسی طریقے ایک دوسری مثال ملاحظہ فرمائیں
ھل ضرب زید کیا زید نے مارا ہے تو جواب دیں گے ہاں یا نہیں
تو یہاں سوال نسبت کے بارے میں ہوتا ہے کہ دو چیزوں کے درمیان جو نسبت ہے یہ حقیقت میں ہے یا نہیں
جبکہ ماذا کے ذریعے سوال کرنا اسی طرح ہے جیسے ما کے ذریعے سوال کیا جاتا ہے
بس ان میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے
جیسے کوئی پوچھے ماذا اکلت تو جواب دیں گے اکلت فاکھۃ اور لحما