متعلقہ سوالات
نحو
1
ہم کسی اسم یا فعل کی اصل کس طرح نکال سکتے ہیں جو معلل صیغے ہوتے ہیں؟ سلیس طریقہ بتلائیں
22 مئی، 2024Taukir Raza
جواب دہندہ
I
کسی بھی اسم کی اصل نکالنے کے لیے پہلے تو اس کے حروف اصلیہ معلوم ہونے چاہیئں
حروف اصلیہ معلوم کرنے کے لئے چند طریقے ہیں
اس لفظ کے مختلف صیغے دیکھیں اور جو حروف تمام صیغوں یا اکثر میں آ رہے ہوں وہ حروف اصلیہ ہیں
جیسے علم عالم معلوم عالم میں تمام صیغوں میں ع ل م ہیں
دوسرا طریقہ اپنا زخیرہ الفاظ کو وسعت دیں
یا پھر کسی ماہر سے مدد لیکر مشق کریں
اس کے بعد جس لفظ کا وزن معلوم کرنا ہے یا تعلیل دیکھنی ہے تو
پہلے حروف اصلیہ ڈھوندیں اگر تعلیل شدہ ہو تو اس کے مقابل ف ع ل میں سے حرف لائیں اگر کوئی محذوف ہو تو اس کے عوض ف ع ل میں سے حرف حذف کریں
پھر
قواعد مثال اجوف ناقص وغیرہ کی روشنی میں تعلیل کریں
یاد رہے کہ یہ کام صرف ٹپس کے ذریعے نہیں آتا اس میں مسلسل مشق کی حاجت ہوتی ہے
کہا جاتا ہے کسی فن کو بھی مضبوط کرنا کو تو دس ہزار گھنٹے اس میں صرف کریں تب جا کر وہ آتا ہے