صرف
1
یستجیب کا صیغہ اور تعلیل کیا ہے ؟
17 مارچ، 2025Nasir Mughal
Kaif Aliraza
کراچی
واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب استفعال
اصل میں یہ یَسْتَجْوِبُ تھا
قاعدہ ۔۔ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر یَسْتَجِوْبُ ہوا
پھر قاعدہ لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر یَسْتَجِیْبُ ہوا۔۔۔