متعلقہ سوالات
صرف
1
یعطی فعل مجہول کی تعلیل فرمائیے گا
31 اکتوبر، 2024Ahmad raza
جواب دہندہ
یُعطٰی اصل میں یُعطَوُ تھا
قاعدہ
وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے
اس قاعدے کے تحت واو کو یاء سے بدل دیا
قاعدہ
واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدل دیا جا تا ہے
پھر اس قاعدے کے تحت یاء کو الف سے
تو یُعْطٰی ہو گیا