متعلقہ سوالات
صرف
1
یعطی یاء پر ضمہ ہے اسکی صرفی تحقیق کیجیے گا
31 اکتوبر، 2024Ahmad raza
جواب دہندہ
یُعْطِی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال
اصل میں یُعْطِوُ تھا
قاعدہ
وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے
اس قاعدے کے تحت واو کو یاء سے بدل دیا تو یُعْطِیُ ہو گیا
قاعدہ
واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو
پھر اس قاعدے کے تحت یاء کو ساکن کر دیا تو یُعْطِیْ ہوگیا