صرف
1
نون خفیفہ کی گردن اٹھ ہی کیوں کیا چودہ کیوں نہیں کیا جبکہ نون ثقیلہ میں چودہ گردن ہیں؟
2 جون، 2025Aftab Alam
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
جن صیغوں کے آخر میں نون خفیفہ نہیں آتی ان کے آخر میں نون مضارع کو حذف کرنے کے بعد ایک ساکن حرف ہوتا ہے اور نون خفیفہ بھی ساکن ہوتی ہے تو یوں کسی ایک کو حذف کرنا پڑے گا جبکہ دونوں حرف اپنی جگہ ضروری ہیں
اور اگر حذف کر بھی دیں تو پھر آخری حرف جو نون خفیفہ سے پہلے ہوگا اس پر کیا حرکت پڑھیں گے کوئی بھی حرکت پڑھیں التباس ہوگا
اس وجہ سے وہ صیغہ نہیں بنتے
جیسے یضربانِ تثنیہ کا صیغہ ہے اس سے اگر نون خفیفہ بنائیں گے تو پہلے نون اعرابی کو حذف کرنا پڑے گا
اس کے بعد یضربانْ ہو جائے گا تو نون بھی ساکن الف بھی ساکن ہے اب ایک کو حذف بھی کر دیں تب بھی یہ مسئلہ ہے کہ الف کے بعد باء پر کونسی حرکت پڑھیں گے