متعلقہ سوالات
نحو
1
ليس فى اقل من خمس ذود من الإبل صدقة یعنی پانچ اونٹوں کے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے ۔۔اس جملے کی ترکیب کیا ہوگی برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں
8 جون، 2024MD mujaffar Hossain
جواب دہندہ
I
لیس فعل ناقص
صدقۃ لیس کا اسم
فی جار اقل اسم تفضیل
من جار خمس مضاف ذود مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر ذو الحال من الابل جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہوکر حال ذو الحال حال ملکر مجرور من جار اپنے مجرور سے ملکر اقل کا ظرف لغو اقل اپنے ظرف لغو سے ملکر فی کا مجرور فی جار اپنے مجرور سے ملکر ظرف مستقر ہوکر خبر مقدم
فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ