متعلقہ سوالات
صرف
1
اوزان بنانے کا کیا طریقہ ہے ؟ مثالوں سے سمجھا بھی دیں
4 اگست، 2024Mudser Nawaz
جواب دہندہ
اوزان بنانے کے لیے
پہلے کلمہ جس کا وزن معلوم کرنا ہے اس کے حروف اصلیہ تلاش کریں
پھر ہر حرف کے سامنے ف ع ل رکھیں
اس کے بعد جس حرف کے بعد کوئی زائد حرف ہو بعینہ وہی حرف وزن میں اتاریں اور اصل کلمہ میں ف ع ل کے مقابلے میں جو حروف ان کا جو اعراب تھا وہی اعراب ف ع ل پر لگائیں
مثلا
ضارب اس میں حروف اصلیہ ض ر ب ہیں ض کے مقابلے میں ف ر کے مقابلے عین اور باء کے مقابلے میں لام آیا تو ترتیب دیں گے تو فعل بنے گا لیکن اصل کلمہ میں ضاد کے بعد الف ہے اور ضاد کے مقابلے میں فاء تھا تو فاء کے بعد الف بڑھا دیں تو فاعل بنے گا
آپ کو چند لفظ دے رہا ہوں آپ ان کے وزن نکال کر بھیجیں
1 معلوم
2 ینصر
3کریم
4 اجتناب