متعلقہ سوالات
نحو
1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اسم تفضیل تین طریقے سے استعمال ہوتا ہے من کے ساتھ ،ال ،اور اضافت کے ساتھ اللہ اکبر میں ،نہ من ہے نا ال،اور نہ ہی اضافت تو بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر من کل شئ محذوف ہے تو اس کو ذکر کیوں نہیں کیا محذوف کیوں ہے اس کی وجہ کیا ہے دوسرا اشکال یہ ہیکہ اکبر پر ال تو داخل ہوسکتا ہے تو ال کیوں نہیں آیا اس پر
13 اگست، 2024Rasheeda faizi
جواب دہندہ
و علیکم السلام
اسم تفضیل تین طریقوں کے ساتھ استمعال ہی ہوتا ہے لیکن جب من کے ساتھ استعمال ہو تو من کو حذف کرنا جائز ہے اگر من کے بعد والا معلوم ہو تو
اس وجہ سے من شیئ کو حذف کیا گیا
دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ بعض اوقات اسم تفضیل کے صیغہ میں تفصیل کا معنی نہیں ہوتا بلکہ فقط صفت والا معنی پایا جاتا ہے تو اکبر ان صیغوں میں سے ہے کیوں کہ اللہ کا کوئی مقابل ہی نہیں تو کیوں یہ اللہ کی بڑائی کسی کے مقابلے میں بیان کی جائے
تو جب یہ تفضیل کے معنی سے خالی ہوں تو اس وقت من ال اضافت ضروری نہیں ہوتے
دوسرا سوال تھا الف لام کیوں نہیں آیا
تو اکبر من کے ساتھ استعمال ہوا تو ال نہیں آ سکتا یہ دونوں جمع نہیں ہو سکتے