متعلقہ سوالات
صرف
1
"اَطَعنَ" کون سا صیغہ ہے مع تعلیل ذکر فرمائیں
28 جولائی، 2024Umme Saad uzma
جواب دہندہ
أطعن
صیغہ جمع مونث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال
اصل میں أطْوَعن تھا
اجوف کے قانون نمبر دو کے مطابق واو کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے واؤ کو الف سے بدلا تو أطاعن ہوگیا پھر الف اور عین میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو حذف کر دیا تو أطعن ہوگیا