متعلقہ سوالات
صرف
1
سیصلی نارا ذات لھب وامرأتہ حمالۃ الحطب فی جیدھاحبل من مسد کی صرفی تحقیق فرما دیجیۓ
31 جولائی، 2024Chocolate Queen
جواب دہندہ
یصلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع
اصل میں یصلیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یصلی ہوگیا
نارا اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی
اصل میں نَیَر تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو نار ہوگیا
ذات اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی
اصل میں ذوت تھا واو متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو ذات ہوگیا
لھب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
امرءۃ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام
حمالۃ صیغہ واحد مؤنث اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
الحطب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
جید اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی
حبل اسم جامد ثلاثی مجرد
مسد اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح