متعلقہ سوالات
نحو
1
انت طالق یہ جملہ انشائیہ کیسے ہیں ؟؟؟
6 اگست، 2024Hafsa Imran
جواب دہندہ
انت طالق
میں دو احتمال ہیں
ایک جملہ خبریہ ہونے کا
یہ اس صورت میں ہوگا جب اس سے کسی چیز کی خبر دی جا رہی ہو جیسے میں کسی عورت کو بتا رہا ہوں تم طلاق والی ہو یا وہ طلاق والی ہے
یعنی جب خبر دینے کا ارادہ ہو تو جملہ خبریہ ہو
اور جب اس سے مقصود کسی کو طلاق دینا ہو تو اس صورت میں جملہ انشائیہ ہوگا جیسے تم طلاق والی ہو تمہیں طلاق طلاق وغیرہ
قاعدہ یاد رکھیں جس جملے سے خبر دی جا رہی ہو وہ جملہ خبریہ ہوتا ہے
اور جس جملے سے کوئی کام یا عقد کیا جا رہا ہو اس کام کا انشاء ہو رہا ہو تو وہ جملہ انشائیہ ہوگا اس میں متکلم کا ارادہ دیکھا جاتا ہے