متعلقہ سوالات
صرف
1
صرف صغیر میں اسم فاعل کے ساتھ فھو اور مفعول کے ساتھ فذاک کیوں آتا ہے
11 اگست، 2024Asim iqbal
جواب دہندہ
در اصل صفت کے صیغے کے لیے موصوف یا کسی معتمد کا ہونا ضروری ہے یعنی کوئی ایسا اسم پیچھے ہو جس کا یہ وصف بیان کرتے ہوں
اسم فاعل و اسم مفعول دونوں صفت کے صیغے ہیں تو اسی وجہ سے ان کے پیچھے فھو اور فذاک کا اضافہ کیا ہے
اب سوال ہے کہ ایک جگہ فھو اور دوسری جگہ فذاک کیوں لائے
اسم فاعل کے ساتھ فھو لگانے کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ یہ قیاس کے مطابق ہے کہ فعل کی نسبت فاعل کی طرف ہے
جبکہ اسم مفعول ڈے پہلے فذاک کا اضافہ اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ یہ قیاس سے بعید ہے کیوں کہ اسم مفعول میں نسبت مفعول کی طرف ہوتی ہے اور یہ خلاف قیاس ہے اس وجہ سے اسم اشارہ بعید لگایا ہے
و اللہ اعلم بالصواب
اور ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جیسے حروف کے مجموعہ بنائے جاتے ہیں جن کے کوئی معنی نہیں ہوتے جیسے خص ضغط قظ حروف مستعلیہ یا حروف قلقلہ کا مجموعہ وغیرہ یہ بھی ایسے ہو کہ طلباء کو اوزان یاد ہو سکیں اور ان کی کوئی وجہ خاص نا ہو ہو