متعلقہ سوالات
صرف
1
ایام کی صرفی تحقیق اور تعلیل بیان کر دیجیۓ
12 اگست، 2024Sagy Attar
جواب دہندہ
ایام اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون
اصل میں ایوام تھا
قاعدہ
ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے
تو ایوام میں واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو ایام ہوگیا
حروف اصلیہ ی و م