متعلقہ سوالات
نحو
1
اسباب منع صرف میں عدل کی پہچا ن کیسے کریں
5 اگست، 2024Khaled Khan Khan
جواب دہندہ
عدل کی دو قسمیں ہیں
علم معدول
اور وصف معدول
علم معدول بنیادی طور پر دو وزن پر بکثرت آتا ہے
فُعَل
جیسے عمر زحل وغیرہ اس قسم کے پندرہ اسماء ہیں
اسی کے ساتھ جمع کتع بتع وغیرہ بھی ملحق ہیں
دوسرا وزن فَعَل
اس پر ایک اسم آتا ہے سحر
دوسری قسم ہے وصف معدول
اس میں پہلے ایک سے لیکر دس تک اعداد جو فُعال یا مَفْعَلُ کے وزن پر آتے ہیں
اور دوسری کیٹگری میں صرف أُخر آتا ہے یہ چند گنے چنے اسماء عدل میں آتے ہیں