متعلقہ سوالات
نحو
1
لا حول ولا قوه الا بالله کی ترکیب کیا ہوگی
12 اکتوبر، 2024محمد زمران چترالی
جواب دہندہ

لا۔لائے نفی جنس
حول لا کا اسم اس کے بعد الا باللہ کو مقدر مانیں اس میں الا کو حرف استثناء قرار دیں اور باللہ کو موجود محذوف کا ظرف مستقر بنائیں پھر آخر میں موجود کو اس کے نائب الفاعل اور ظرف مستقر سے ملکر لائے نفی جنس کی خبر قرار دے کر جملہ اسمیہ خبریہ بنائیں ۔لائے نفی جنس اپنے اسم اور خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا
آگے ولا قوۃ الا باللہ میں و حرف عطف لا برائے نفی جنس قوۃ اسم الا حرف استثناء اور باللہ جو موجود محذوف کا ظرف مستقر ہے پھر اسے خبر بنائیں ۔لائے نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا