متعلقہ سوالات
نحو
1
حال کو کس طرح سے پہچانا جاتا ہے
11 اکتوبر، 2024Aasif Siddiqi
جواب دہندہ
حال کی دو پہچانیں لفظی ہیں
کہ حال اسم مشتق ہوگا اور منصوب ہوگا
مزید معنوی طور پر پہچان کے لئے ایک قاعدہ یاد رکھئے ہہ حال کیفیت ہوتی ہے یعنی وہ ذا الحال کی کسی کیفیت کو بیان کر رہا ہوتا ہے
مثلا زید ضرب بکرا قائما زید نے بکر کو کھڑے ہونے کی کیفیت میں مارا اب اگر زید کھڑا تھا تو یہاں قائما زید کا حال ہے اور اگر بکر کھڑا تھا تو بکر کا حال ہوگا اور قائما مارنے والے یا مار کھانے والے کی ایک کیفیت بتا رہا ہے
تو یہی قاعدہ ذہن میں محفوظ فر ما لین