متعلقہ سوالات
صرف
1
سئم قاعده سميت تعليل كرو
25 اکتوبر، 2024Md Imran عمران
جواب دہندہ
تنبیہ
ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور اس کی حرکت کے مواقف حرفِ علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین قریب، اور ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور ماقبل حرف کی حرکت کے موافق حرفِ علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا بین بین بعید کہلاتا ہے۔ مثلا سَئَلَ میں بین بین قریب اور بعید ایک ہی ہے وہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا ہے ، کیونہ ہمزہ بھی مفتوح ہے اور اس کا ماقبل بھی مفتوح ہے۔ اور سَئِمَ میں ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور یا ء کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین قریب ہے ، جبکہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین بعید ہے اور لَؤُمَ میں ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور واو کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین قریب جبکہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین بعید ہے