متعلقہ سوالات
نحو
1
لاترجعوا بعدی کفارا اسکی نحوی ترکیب بتادیں کس طرح ہوگی
30 اگست، 2024Hamzailyas Ilyas
جواب دہندہ
رجع بمعنی صار ہوتا ہے تو اس وقت اس کا حکم فعل ناقص کی طرح ہوتا ہے
تو ترکیب یوں ہوگی
لاترجعوا فعل ناقص واؤ ضمیر اس کا اسم
بعد مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مفعول فیہ مقدم کفارا کا
کفارا اسم فاعل ھم ضمیر فاعل
اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ مقدم سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر
فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ