متعلقہ سوالات
صرف
1
گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ
9 اگست، 2024Sahil Sahil786 Sawera 
جواب دہندہ

. "🌹 گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ🌹"
"✍️ ابو المتبسِّم ایاز"
"👈 گردان کی اہمیت:"
ہمارے مدارس دینیہ میں گردان کو ایک پہاڑ بنا دیا گیا ہے۔ اور پہاڑ شاید اِس وجہ سے بھی بنا دیا گیا ہے کہ اِس کی اہمیت سے ناواقف ہیں. حالانکہ پوری گردان میں صیغوں کے اوزان ذکر ہوتے ہیں کہ فُلاں فعل یا اسم کے صیغہ کا وزن یہ ہے یا فُلاں صیغہ اِس وزن پہ آتا ہے. جب صیغہ کی پہنچان آگئ تو اُس لفظ کا اُسی حساب سے ترجمہ کرنا آسان ہو جائے گا. اگر صیغہ کی پہنچان نہیں آئ تو پھر ترجمہ کیسے کریں گے ؟
اِس طرح پھر عبارت کا ترجمہ کرنا مشکل جب ترجمہ مشکل ہوگیا تو پھر مفہوم کہاں سے سمجھ آئے گا ؟
اِس وجہ سے گردان کے اوزان صحیح طرح سے یاد کرلیں کہ کِس گردان کے صیغے کِس وزن پہ آتے ہیں اور اِن کی علامات کیا ہیں ؟
تاکہ عبارت میں تعیینِ صیغہ کرنا آسان ہو جائے۔
"👈 گردان یاد کرنے کا آسان طریقہ:"
گردان کو یاد کرنے کے درج ذیل پانچ طریقے ہیں اگر کوئی طالب علم ان پانچوں طریقوں سے گردان کو یاد کرلے تو ان شاء اللّٰه عزوجل گردان کبھی نہیں بھولے گی۔
"1:" پہلے صیغے سے چودہویں صیغے تک یاد کرنا۔
مثال: ضربَ، ضربَا، ضربوا۔۔۔۔۔الخ
"2:" آخر سے اُوپر کی طرف یاد کرنا۔
مثال: ضربنَا، ضربتُ، ضربتن۔۔۔۔۔۔الخ
"3:" نمبر کے اعتبار سے صیغوں کی پہچان کرنا۔
مثال: 5 نمبر پر کونسا صیغہ ہے ، 9 پر کونسا صیغہ ، 11 پر کونسا صیغہ
"وعلی ھذا القیاس"
"4:" بیچ بیچ سے کوئ صیغہ پوچھ کہ پھر تعیین کرانا کہ یہ کونسا صیغہ ہے اور اِس کی علامت کیا ہے۔
مثال: "ضَرَبَتْ" کونسا صیغہ ہے اور اِس کی علامت کیا ہے
"وعلی ھذا القیاس"
"5:" اُردو میں ایک جملہ بول کہ پوچھنا کہ یہ کونسا صیغہ ہے اور اِس کا عربی میں کونسا صیغہ بنے گا۔
مثال: "میں نے سبق یاد کیا" کونسا صیغہ ہے اسکی علامت کیا ہے
"وعلی ھذا القیاس"
👈 اِن طریقوں پہ گردان یاد کرانے کا بنیادی مقصد یہ کہ گردان یاد ہو جائے اور پہنچان بھی آجائے.
نہیں تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ گردان رٹی ہوئ ہوتی ہے لیکن پہنچان نہیں ہوتی
وجہ یہی ہے کہ طلبہ کرام سے ایک ہی طریقے پہ گردان کا رٹا لگوا کہ یاد کروائ ہوتی ہے۔