متعلقہ سوالات
صرف
1
خفيّاً،شقيّاً،عتيّاً ان كى مكمل صرفى تحقيق بتاديں حروف اصليہ کے ساتھ
23 ستمبر، 2024Jaweed Abdul khaleq
جواب دہندہ
خفیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع
اصل میں خَفِیْیٌ تھا دونوں یاء کا آپس میں ادغام کر دیا تو خفیّ ہوا
قاعدہ
ایسے دو ہم جنس یا ہم مخرج حروف جن میں سے پہلا حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کا دوسرے میں ادغام کر دینا واجب ہے
شقیا صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب سمع یسمع
اصل میں شقُوْو تھا
قاعدہ
"فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا
عُِتِیا اس میں دو احتمال ہیں مصدر یا صفت مشبہ
مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر
یا
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر
اصل میں یہ بھی عتوو تھا بر وزن فعول
قاعدہ نمبر
"فُعُوْلٌ" کے آخر میں دو واو جمع ہو جائیں تو دونوں کو یاء سے بدل کر ان میں ادغام کرنا واجب ہے اور بعد ادغام عین کلمہ کا ضمہ کسرہ سے بدل دیا جائے گا