متعلقہ سوالات
صرف
1
اَلْاَوّلُ (پہلا) اکثر کتابوں میں استعمال ہوتا ہے اس کی صرفی تحقیق فرما دیں اور حروف اصلیہ بھی بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں اس کی ماضی مضارع کس طرح آئے گی ؟
27 اگست، 2024حافظ میاں محمد ثقلین عطاری مدنی 
جواب دہندہ
حروف اصلیہ میں مختلف اقوال ہیں
اول صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد لفیف مقرون
اس کا فعل استعمال نہیں ہوتا اس وجہ سے اس کا باب نہیں ہے
اصل میں أوول تھا واو کا واو میں ادغام کیا تو اول ہوگیا
یہ صرفی تحقیق امام سیبویہ کے قول پر ہے
کبھی کبھار بطور ظرف استعمال ہوتا ہے