متعلقہ سوالات
صرف
1
اشتقاق کی قسمیں بتادیجئے مع تعریف اور مثال جزاک اللہ خیرا
20 اگست، 2024Shadab Khan
جواب دہندہ
اشتقاق کی تین قسمیں ہیں
اشتقاق صغیر : دونوں کلموں ( مشتق منہ اور مشتق ) کے درمیان حروف اور ترتیب دونوں میں مناسبت ہو جیسے الضرب مصدر سے ضرب کہ ترتیب بھی ایک ہے اور حروف بھی ایک ہی ہیں
اشتقاق کبیر : دو کلموں میں مناسبت فقط لفظ و معنی میں ہو ترتیب میں نا ہو جیسے جذب سے جبذ اب یہاں ان دونوں لفظوں کا معنی ایک ہے لفظ بھی دونوں کے ایک ہیں لیکن ترتیب الگ ہء جذب میں باء بعد ذال پہلے ہے جبذ میں باء پہلے اور ذال بعد میں ہے
اشتقاق اکبر : دونوں کلموں میں فقط مخرج میں مناسبت ہو
جیسے النھق مصدر سے نعق فعل بنایا گیا تو ان مصدر اور فعل میں مخرج ھاء اور عین کا حلق ہے تو یہی ان میں مناسبت ہے