متعلقہ سوالات
نحو
1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔حضرت ! قاعدۂکلی اور قاعدۂ اکثری کی کیا تعریف ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
14 نومبر، 2024عبدالله عبداللہ
جواب دہندہ
قاعدہ کلی وہ قاعدہ ہوتا ہے جو اپنی تمام تر جزئیات پر صادق آئے
یعنی وہ قاعدہ اپنے تحت تمام افراد پر صادق آتا ہے
جیسے فاعل کا مرفوع ہونا
جبکہ قاعدہ اکثری وہ قاعدہ ہوتا ہے جو اپنے تمام افراد پر تو صادق نا آئے البتہ اکثر پر صادق آئے
جیسے غیر منصرف پر کسرہ نہیں آتا
یہ اکثری قاعدہ کیوں کہ الف لام یا اضافت کے وقت غیر منصرف پر کسرہ بھی آ جاتا ہے