متعلقہ سوالات
نحو
1
لمتنننی صیغہ کی صرفی تحقیق کریں
6 دسمبر، 2024Syed Yousuf ali
جواب دہندہ
صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
اصل میں لَوَمْتُن تھا
واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو لامتن ہوا الف اور میم میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو گرا دیا پھر لام ( فاء کلمہ ) کو ضمہ دیا گیا
قاعدہ نمبر 5
جب اجوف کی ماضی معروف یا مجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے تو فاء کلمہ کو ضمہ دیا جائے گا (جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو) ورنہ (جبکہ اجوف يائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو) کسرہ دیں گے
نون وقایہ
اور یاء ضمیر متکلم ہے