صرف
1
فن صرف کی مشہور و معروف کتاب جس کا نام علم الصیغہ ہے اس میں معتل کا قاعدہ نمبر 14 ہے کہ جس جگہ و اور ی جمع ہو جائے ان میں سے پہلا والا ساکن ہو تو و ی ہو جاتا ہے پھر ی کا ی میں ادغام کر دیتے ہیں اور اگر ماقبل ضمہ ہو تو کسرہ سے بدل دیتے ہیں لیکن ایک لفظ ایسا ہے جس میں مذکورہ قائدہ بھی پایا جاتا ہے لیکن باوجود اسکے قائدہ عمل نہیں کر رہا ہے وہ لفظ ہے ايوم یا کے سکون اور و کے فتحہ کے ساتھ سوال یہ ہے کہ یہاں قائدہ کیوں نہیں پایا گیا
21 نومبر، 2024null
Kaif Aliraza
کراچی
مکمل قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ واو جو دوسرے سے بدلی ہوئی نہ ہو اور کسی غیر ملحق کلمے میں واو اور یاء جمع ہو جائیں ان میں سے پہلا ساکن ہو تو اسے یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کریں گے جیسے سیود۔سے سیید پھر سیّد