نحو
1
انصار جمع قلت کے وزن پر ہے مگر معنی کے اعتبار سے یہ 3 سے 10 تک کے افراد کے لیے ہے، تو انصار لفظ استعمال نہیں ہوتا انصار تو بہت سارے ہیں پھر یہ کونسی جمع ہے اور جمع قلت کیوں نہیں بنا سکتے حالانکہ وزن پر تو آ رہا ہے۔
18 نومبر، 2024Ahmad raza
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
در اصل اصول تو یہی ہے کہ جمع قلت کے لیے وضع کیے گئے الفاظ جمع قلت پر اور کثرت والے الفاظ جمع کثرت پر ہی بولے جائیں، لیکن کبھی کسی مناسبت کی وجہ سے قلت کی جمع کثرت کے لیے اور کثرت کی جمع قلت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔۔
جیسے نور الایضاح کی پہلی عبارت "المیاہ التی یجوز بھا التطھیر سبعۃ میاہ" ہے۔ یہاں میاہ جمع کثرت کا وزن ہے لیکن سات کا عدد قلت کے لیے۔۔تو یہاں علما نے فرمایا کہ پانی کی اقسام تو سات ہوں گی لیکن پانی کی کثرت کی وجہ سے یہاں جمع کثرت کا وزن استعمال ہوا ہے۔