نحو
1
تنوین کی کتنے قسمیں ہے تفصیل سے بیان کرے
9 نومبر، 2024Ahmad Khan احمد
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
تنوین کی پانچ قسمیں ہیں:
تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے رَجُلٌ
تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔
تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا ۔
تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ
تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔
جیسے أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ
(اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا)