نحو
1
تثنیہ حقیقی اور حکمی کسے کہتے ہیں؟
26 نومبر، 2024Muhammad Mudasir riaz Riaz Ahmad 
Abu Sufyan Muhammad Rashid madani
Sadiq Abad
در اصل تثنیہ اس اسم کو کہتے ہیں جس سے دو ایسے فرد سمجھے جائیں کہ جو ایک ہی جنس کے ہوں، جیسے"رجلان، امرءتان"
یعنی دوسرا فرد بھی پہلے فرد کی جنس سے ہی ہو تو اسے کہتے ہیں تثنیہ حقیقی، اور اگر دوسرا فرد پہلے فرد کی جنس سے نہ ہو تو اسے تثنیہ حکمی کہتے ہیں، جیسے"ابوین، نیرین، قمرین، عمرین"
یہ الفاظ ہیں تو تثنیہ ہی لیکن دوسرا فرد پہلے فرد کی جنس سے نہیں ہے۔
اور یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ تثنیہ میں یہ قید ضروری نہیں کہ اس کا مفرد ہو کیونکہ تثنیہ کے بعض ایسے الفاظ بھی ہوتے ہیں جن کا مفرد ہوتا ہی نہیں، جیسے"کلا، کلتا، اثنان" وغیرہ