نحو
1
اخشوشن میں دوسرا ش زاید ماقبل کی جنس نہیں ہے تو ماقبل کی جنس نا ہونے پر زاید کیسے ہوا اور یہ ش /سءلتمونیھا میں نہیں ہے
10 فروری، 2026HAMZA GAMING
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
شین ثانی ما قبل شین کی جنس سے ہے
اور یہ الیوم تنساہ میں سے نہیں ہے ؟
اس کا جواب تھوڑا تفصیلی ہوگا
زیادتی دو قسم کی ہوتی ہے
اول جو اصول کلمہ میں کسی حرف کی تکرار سے ہو
جیسے الحاق میں بعض اوقات ہوتی ہے جیسے جلبب یا افعال میں جیسے تفعّل کا عین کلمہ یا باب تفعیل کا عین کلمہ یا اس طرح افعیعال کا عین کلمہ تو ان کا دس حروف زائد سے ہونا ضروری نہیں بلکہ یہ جس حرف کی تکرار ہوگی اسی کے جنس سے ہوں گے
دوسری زیادتی ہوتی ہے جو اصول کلمہ میں سے کسی کی تکرار سے نا ہو تو یہ زیادتی ان دس حروف میں سے ہوگی
شرح التصریف للثمانینی
میں عبارت یوں ہے کہ " فاما الزیادۃ من الاحرف اللتی لیست من الاصل فھی عشرۃ
یہ عبارت اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ دس حروف زائدہ سے مراد وہ دس حروف ہیں جو اصول کلمہ کی زیادتی کے علاوہ ہوتے ہیں