نحو
1
ادغام کی کتنی شرائط ہیں ؟
12 نومبر، 2025Lost Ducky
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
ادغام کی شرائط
دو حروف میں ادغام کے لیے درج ذیل شرائط کا پایا جانا لازم ہے، اگر ان میں سے ایک بھی شرط مفقود ہو تو ادغام واجب نہ ہوگا۔ (بلکہ جائز یا ممنوع ہوگا)
(۱)
ان دونوں حروف میں سے پہلا حرف مدغم فیہ نہ ہو۔ جیسے: "حَبَّبَ"
(۲)
ان میں سے کوئی حرف الحاق کے لیے زائد نہ ہو۔ جیسے "جَلْبَبَ"
(۳)
ان میں سے کوئی حرف تقلیل کا تقاضا نہ کرتا ہو۔ جیسے: "قَوِوَ"
(۴)
دونوں حروف (یاء) نہ ہوں۔ جیسے: "حَیِیَ"
(۵)
دونوں متحرک حروف دوکلموں میں نہ ہوں ۔ جیسے: "مَکَّنَ نِیْ"
(۶)
دونوں میں سے اول حرف باب "اِفْتِعَالٌ" کی ( تاء ) نہ ہو۔ جیسے: "اِقْتَتَلَ"
(۷)
دونوں حروف باب افعلال کی ( واو ) نہ ہوں ۔ جیسے: "اِرْعَوَوَ"
(۸)
دونوں حروف میں سے دوسرے کی حرکت عارضی نہ ہو۔ جیسے: اُرْدُدِ "الْقَوْمَ"
(۹)
دونوں حروف اسم متحرک العین کے کسی وزن پر نہ ہوں۔ جیسے: "سَبَبٌ"
(۱۰)
ادغام کی وجہ سے کسی دوسرے قیاسی وزن سے التباس نہ ہو۔ جیسے "قُوْوِلَ"