نحو
1
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ من رای ھلال رمضان وحدہ صام کی ترکیب فرما دیں
12 جولائی، 2025null
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
من شرطیہ مبتدا
رأی فعل اس میں ھو ضمیر ذو الحال
وحدہ مرکب اضافی ہو کر اس کا حال
ذو الحال حال ملکر فاعل
ھلال مضاف رمضان مضاف الیہ
مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ
جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط
صام فعل اس میں ھو ضمیر فاعل
فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو جزاء
شرط و جزاء ملکر من مبتدا کی خبر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ