صرف
1
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا اپ سے سوال یہ ہے کہ ماشاءاللہ ہم سیکھتے ہیں لیکن اگے سکھانا چاہتے ہیں تو صرف اور نحو دونوں کو کس انداز میں شروع کروایا جائے بچوں کو؟ ان کی اؤٹ لائن کیا ہو؟ کس چیز سے صرف کو شروع کروایا جائے اور کس چیز سے نحو کو شروع کروایا جائے یعنی صرف اور نحو پڑھانے میں ترتیب کیا ہو؟
26 جولائی، 2025Talib Hussain
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
صرف و نحو پڑھانے یا کسی بھی فن کو پڑھانے کا طریقہ کار پڑھنے اور پڑھانے والے کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے
آپ طلباء کو ان کتب سے شروع کروائیں جو انہوں نے پہلے پڑھ لی ہیں
اس سے طلباء کا پہلے سے مطالعہ اور آپ کی تفہیم اس کتاب کو باریکی سے پڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں
اس میں اہم یہ ہے کہ آپ قواعد کو کس طریقے سے اور کتنی مقدار میں اجراء کرواتے ہیں اگر آپ مکمل اجراء کروائیں گے تو ممکن ہے طلباء اس کے متحمل نا ہوں اور اگر بلکل اجراء نہیں کرواتے تو ممکن ہے کہ طلباء کو کوئی فائدہ نا ہو
درمیانی راہ یہ ہے کہ طلباء کو ایک ہی عبارت پر مختلف قواعد کا اجراء کروائیں جیسے اس میں فاعل کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو تو وہ بھی بتائیں اور موصوف صفت یا اضافت کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو وہ بھی بتائیں
یوں طلباء کو مشق کے ساتھ لیکر چلیں