نحو
1
خلاصۃ النحو سبق نمبر 12 معرب مبنی کا بیان اس میں اعراب تقدیری کی مثالیں بیان کی جاء ابو القوم و ابا القوم و ابی القوم اور بیان کیا کہ اس کی تینوں حالتوں اب کا اعراب تقدیری ہے جب کہ سبق نمبر21 اسم معرب اور اس کے اعراب کا بیان اس سبق کے آخر میں لکھا اسم مقصور، مضاف الی یاء المتکلم کا تینوں حالتوں میں ، اسم منقوص کا حالت رفعی اور جری میں اور جمع مذکر سالم مضاف الی الیاء کا حالت رفعی میں اعراب تقدیری ہوتا ہے بقیہ تمام اسماء کا اعراب لفظی ہوتا ہے ۔۔۔۔ دونوں باتوں میں تضاد لگ رہا ہے ایک جگہ لکھا ہوا اسماء ستہ کا اعراب تقدیری اور دوسری جگہ لفظی پلیز رہنمائی کیجیے
14 جولائی، 2025Roy G
شہزاد عابد
راجن پور،روجھان
یہ بات شرح ملا جامی کے کچھ حواشی میں بھی مذکور ہے جو جاء ابو القوم کے بارے میں ہے
لیکن دیگر عربی کتب میں آج تک نہیں ملی
جاء ابو القوم کا اعراب لفظی ہونا چاہئے کیوں کہ یہاں ابو ابی اور ابا میں جو حرف اعراب ہے وہ تو تبدیل ہو رہا ہے بس پڑھنے میں نہیں آ رہا
و اللہ اعلم بالصوب